لاہور۔یکم فروری(اے پی پی ) مقامی مارکیٹ میں جمعہ کے روز برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمتیں اس طرح رہیں۔ زندہ برائلر 123اور برائلر گوشت190 روپے فی کلو فروخت ہوا جبکہ انڈے فی درجن105روپے میںفروخت ہوئے۔ پھلوں کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق سیب کالا کلو (پہاڑی) 116 تا120 روپے، سیب کالا کلو (میدانی) 67 تا 70 روپے، کیلا 63 سے65 روپے فی درجن اور امرود46 سے48 روپے فی کلو فروخت ہوا، اسی طرح کھجور (ایرانی) 150 تا 156 روپے فی کلو فروخت ہوئی جبکہ دیگر اشیاءخورونوش کے جاری کردہ بھاﺅ اس طرح ر ہے جس میں چاول باسمتی (سپر کرنل) نیا95 تا120 روپے فی کلو، چینی47 سے 48 روپے اور گڑ70 روپے فی کلو فروخت ہوا، اسی طرح سفید چنا 120 روپے، سیاہ چنے90 تا 95 روپے، دال چنا 95 روپے، مونگ ثابت90 سے95 روپے، دال مونگ دھلی ہوئی85 سے 90 روپے، ماش ثابت 85 روپے، دال ماش دھلی ہوئی 110روپے اور بیسن 93 روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔ علاوہ ازیں سبزیوں کی جاری کردہ قیمتیں اس طرح رہیں۔ آلو نیا کچا چھلکا 07سے08 روپے فی کلو، پیاز17 سے18 روپے اور ٹماٹر61 سے63 روپے فی کلو فروخت ہوا، اسی طرح ادرک چائنہ154 سے 160 روپے، پالک 14 سے15 ، بینگن28سے30 ، بھنڈی توری111سے115 ،کریلا96 سے100، گھیا کدو53 سے55 ، مٹر22 سے23 ، اروی43 سے 45 ، شملہ مرچ72 سے75 ، پھول گوبھی17 سے18 ، بند گوبھی09 سے10 ، شلجم09سے10 ،مولی12سے 13 اور لیموںچائنہ43 سے45 روپے فی کلو رہا ۔