وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر اتوار کولاہور پہنچ گئے،

75

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر اتوار کولاہور پہنچ گئے جہاں پر وہ صوبائی قیادت سے ملاقات کریں گے، اپنے دورہ کے دوران پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔