اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) انجمن طلبا ءاسلام کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی پوسٹ گریجو ایٹ کالج ایچ ایٹ اسلام آباد سے زیرو پوائنٹ تک نکالی گئی جس میں سینکڑوں طلبا ءسمیت اساتذہ و سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ریلی کے شرکا ء نے بازوو¿ں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اقوام متحدہ کی بے بسی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت انجمن طلبا ء اسلام کے سیکرٹری بین الاقوامی امور سید وقار علی اور ناطم اسلام آباد سبطین عالم گجر نے کی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید وقار علی نے کہا کہ بھارت گزشتہ 70سالوں سے انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے مگر افسوس کہ انسانی حقوق کے علمبر دار اور انصاف پسند اقوام سب نے چپ سادھ رکھی ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کے قوانین اور قرار دادوں کو جوتی کی نوک پر رکھے ہوئے ہے،ایسے ملک کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے اور ہر قسم کے معاشرتی اور تجارتی تعلقات کا بائیکاٹ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،لہو کے آخری قطرے تک آزادی کشمیر کی جنگ لڑیں گے۔ریلی میں نائب ناظم اے ٹی آئی سعد کھوکھر، وجاہت شاہ، ادریس عباسی، فضل خان، ابراہیم خان، جمشید خان، عثمان میر، عقیل عباسی، سیرت عباسی، ناصر خان، مبشر حسن، رافع خان ودیگر شریک تھے۔ اس موقع پر سبطین عالم گجر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مظالم رکوانے کے لئے بھارت پر دباو¿ ڈالے ، وجاہت شاہ نے کہا کہ بھارتی فوج تمام تر مظالم کے باو جود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہ سکی۔ وجاہت شاہ نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ فضل خان اور ادریس عباسی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی بے بسی پر رونا آتاہے۔ سعد کھوکھر ،ابراہم خان اور جمشید خان نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار بیانات کی حد تک ہی نظر آتے ہیں۔