ترجمان وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کا ٹویٹ

119

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے ( سی پیک) کے تحت توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے گیس اور ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس پر انحصار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گیس اور ایل این جی سے چلنے والے توانائی کے منصوبے ملک کی بجلی پیدا کرنے کی مجموعی استعداد کے 50 فیصد کے مساوی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئلے کی مدد سے چلنے والے پاور پلانٹس سے سستی بجلی کی پیداوار کے فروغ سے گیس اور ایل این جی سے چلنے والے توانائی کے منصوبوں پر انحصار کم ہوا ہے جس سے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ییقنی بنانے میں مدد ملے گی۔