بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیون پیٹرسن، یووراج سنگھ اور سٹرلنگ کو زیادہ رنز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا

98

سینچورین ۔ 7 فروری (اے پی پی) سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیون پیٹرسن، یووراج سنگھ اور پال سٹرلنگ کو زیادہ رنز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 23 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا، پیٹرسن نے 1176، یووراج سنگھ نے 1177 اور سٹرلنگ نے 1181 رنز بنا رکھے تھے جبکہ بابر اعظم نے صرف 29 میچز میں 1182 رنز بنا لئے ہیں۔