امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں گفتگو

152

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) واشنگٹن میں تعینات پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ میں پاکستان کی اقتصادی پیشرفت کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،عالمی بنک،آئی ایم ایف اور امریکی مالیاتی ادارے گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان کی اقتصادی کارگردگی سے مطمن اور اس سلسلے میں مثبت جذبات رکھتے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔پاکستانی سفیر نے وفاقی کو وزیر کو عالمی بنک،آئی ایم ایف اور امریکی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کیلئے تحسین اور مثبت جذبات سے آگاہ کیا اور کہا کہ امریکہ میں موجودہ حکومت کی قیادت میں اقتصادی پیشرفت کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور جان ہوپکنز یونیورسٹی سمیت امریکہ کے معروف تھنک ٹینک اور تعلیمی اداروں نے رواں سال واشنگٹن میں عالمی بنک اور آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کودعوت دینے اورپاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کے بارے میں خطاب کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔