وفاقی وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا اجلاس سے خطاب

203

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ بیمارےوں سے بچاﺅاو ر حفاظتی ٹیکہ جات پر رسائی ہر بچے کا بنیادی حق ہے اس پروگرام پر موثر عملدرآمد سے ایک بچہ بھی حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم نہ رہے اور اس اہم پروگرام کے لیے وسائل کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو یہاںمنعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اعلی سطحی بین الاقوامی ماہرین جن میں جوائنٹ مشن کے سربراہ ڈاکٹر حامد رضا ستائش ، رابرٹ اولیکس پروجیکٹ منیجر،سینئر کنٹری منیجر گاﺅی، ورلڈ بنک، یو ایس اےڈ،بی ایم جی ایف پر مشتمل ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد بچوں کے حفاظتی ٹےکوں کے پروگرام میں بین الاقوامی تعاون سے جاری منصوبہ کا تفصیلی جائزہ لینا اور سفارشات مرتب کرنا تھا۔اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پولےو پروگرام کے لیے قائم کردہ بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت کو بچوں کے دیگر حفاظٹی ٹیکوں کے پروگرام کے لیے استعمال کرنے کی حکمت عملی پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ہے۔