سی پیک کے تحت گوادر کی ترقی کے لئے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تیزی سے اقدامات کا منصوبہ

99

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) پاکستان اور چین سی پیک کے تحت گوادر کی ترقی کے لئے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تیزی سے اقدامات کا منصوبہ بنایا ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق گوادر کو مختلف خطوں کے درمیان رابطے اور سی پیک میں مرکزی حیثیت حاصل ہے، اس تناظر میں دونوں ممالک نے گوادر بندر گاہ کی ترقی، نیو گوادر ایئرپورٹ کے افتتاح، تعلیمی اداروں اور صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتالوں کی تعمیر جیسے اہم منصوبوں کو تیزی سے مکمل طور پر اتفاق کیا گیا ہے اور ان منصوبوں کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ گوادر کاماسٹر پلان تیار ہو چکا ہے اور اس کی تشکیل حتمی مراحل میں ہے۔ گوادر میں پیٹرو کیمیکلز کے شعبہ میں بھی بھاری سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ پاکستان اور چین چاہتے ہیں کہ گوادر کو جلد سے جلد ترقی دے کر سی پیک منصوبہ پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔