جنوری میں دیسی ساختہ گاڑیوںکی فروخت میں 19.89 فیصد کا نمایاں اضافہ

84
ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 41 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) جنوری 2019ءکے دوران ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں (کاروں) کی فروخت میں 19.89 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 19 ہزار 353 یونٹس فروخت کئے گئے ہیں۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما) کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2018ءمیں اندرون ملک تیار کی جانے والی 16 ہزار 141 کاریں فروخت کی گئیں تھیں اس طرح جنوری 2018ءکے مقابلہ میں جنوری 2019ءکے دوران اندرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں 3 ہزار 212 یونٹس یعنی 19.89 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی 7 مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت ایک لاکھ 23 ہزار 391 یونٹس تک بڑھی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی ایک لاکھ 23 ہزار 356 کاریں فروخت کی گئی تھیں۔