تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے، وزارت پٹرولیم ڈویژن

74

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے۔ وزارت پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں 8 لاکھ 27 ہزار مربع کلومیٹر علاقے میں سے صرف تین لاکھ 61 ہزار مربع کلومیٹر علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار سرگرمیاں جاری ہیں اور اب تک صرف 1100 تیل اور گیس کی تلاش کے لئے کنوو¿ں کی کھدائی کی گئی ہے ۔پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں کنوو¿ں کی کم تعداد کے باوجود تیل اور گیس کی دریافت کی شرح میں نمایاں بہتری نظر آرہی ہے اور کامیابی کی بھی کافی زیادہ ہے۔انھوں نے کہاکہ ہر 3 میں سے2 میں تیل یا گیس کی دریافت کا تناسب موجود ہے جسے دنیا میں بہترین تناسب قرار دیا جاتا ہے۔