وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی بشیر الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

123

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی بشیر الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مفتی بشیر الدین کشمیریوں کے حق خودارادیت کےلئے ہمیشہ کھل کر آواز اٹھاتے رہے۔ انہوں نے مفتی اعظم بشیر الدین کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نئے مفتی اعظم ناصر الاسلام کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دریں اثناءدفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی بشیر الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مفتی بشیر الدین کشمیریوں کے حق خودارادیت کے کٹر حامی تھے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی بشیر الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی بشیر الدین کشمیریوں کے حق خودارادیت کے کٹر حامی تھے۔ انہوں نے مفتی اعظم بشیر الدین کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔