پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس269.75 پوائنٹس اضافے سے40596.28پوائنٹس پر بند

63

کراچی۔ 12 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کواتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100 انڈیکس کی40400 اور 40500 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں، تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں29 ارب 40 کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 22.81 فیصد زائد جبکہ 52.35 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبارکا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40269پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیا تاہم بعد ازاں برادراسلامی ملک سعودی عرب کے ولی عہدکی پاکستان آمد اور12ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی خبروں کی اطلاعات کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈ،سیمنٹ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس کی 40600کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاﺅکے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس269.75 پوائنٹس اضافے سے40596.28 پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر340 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے178کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ،143کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 29 ارب 40 کروڑ 37 لاکھ 68 ہزار 6 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 80 کھرب64ارب 7کروڑ11لاکھ41ہزار281روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر16کروڑ50لاکھ74ہزار880شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت3کروڑ6لاکھ60ہزار920 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے شیزان انٹرنیشنل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت19.49روپے اضافے سے490.00روپے اورماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت19.37روپے اضافے سے1298.82روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت87.02روپے کمی سے2456.98روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت33.10روپے کمی سے828.00روپے ہوگئی ۔منگل کواے ذی گارڈنائن کی سرگرمیاں2کروڑ76لاکھ31ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت31پیسے اضافے سے14.68روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ27لاکھ شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت26پیسے اضافے سے 6.51روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس159.20پوائنٹس اضافے سے19451.20پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس967.56پوائنٹس اضافے سے68352.96پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس108.87پوائنٹس اضافے سے29408.12پوائنٹس پر بند ہوا ۔