انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 232 رنز سے ہرا دیا

70
West Indies and England
West Indies and England

سینٹ لوشیا ۔ 13 فروری (اے پی پی) انگلینڈ نےویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 232 رنز سے ہرا دیا، انگلینڈ نے 361 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 485 رنز کا ہدف دیا۔ جو رﺅٹ 122 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔جو ڈینلے 69، جوز بٹلر 56 اور بین سٹوکس ناقابل شکست 48 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کے گبرائل نے دو، کیمارﺅچ، پال اور جوزف نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 485 رنز ہدف کے تعاقب میں 252 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس کا انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ روسٹن چیسی کی سنچری رائیگاں گئی، انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن اور معین علی نے تین، تین ، بین سٹوکس نے دو جبکہ مارک ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ تین میچوں کی سیریز 2-1 سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی، انگلینڈ کے مارک ووڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ میزبان ٹیم کے فاسٹ باﺅلر کیما رﺅچ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گراس آئس لٹ میں جاری آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 325 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو جو رﺅٹ 111 اور بین سٹوکس 29 رنز پر کھیل رہے تھے۔ جو رﺅٹ انگلینڈ کے پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 122 رنز بناکر گبرائل کی گیند پر ہیٹ مائر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ بین سٹوکس 48 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے، اس موقع پر انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو رﺅٹ نے دوسری اننگز 361 رنز پانچ کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی اور میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 485 رنز کا ہدف دیا۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے گبرائل نے دو جبکہ کیما رﺅچ ، پال اور جوزف نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 485 رنز ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز کا آغاز کیا جو کچھ خاص نہ تھا۔ انگلش باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث میزبان ٹیم کے پہلے پانچ کھلاڑی 76 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کیمپ بیل بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ کپتان براتھویٹ دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 8 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بین سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ براﺅو بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر کپتان جو رﺅٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ہوپ ویسٹ انڈیز کے پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 14 رنز بناکر مارک ووڈ کی گیند پر براڈ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔ ہیڈ مائر 19 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے۔ ڈاﺅرچ 19 رنز بناکر معین علی کی گیند پر بین سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ کیمارﺅچ 29 رنز بناکر معین علی کی گیند پر مارک ووڈ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔ جوزف آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 34 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔ گبرائل 3 رنز بناکر بین سٹوکس کی گیند پر بائرسٹو کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔ پال ویسٹ انڈیز کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 12 رنز بناکر بین سٹوکس کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔ روسٹن چیسی اس دوران اپنی سنچری مکمل کر چکے تھے اور وہ 102 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ یوں میزبان ٹیم 485 رنز ہدف کے تعاقب میں 252 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور انگلینڈ نے میں 232 رنز سے جیت لیا۔ تین میچوں کی سیریز 2-1 سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن اور معین علی نے تین، تین ، بین سٹوکس نے دو جبکہ مارک ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ انگلینڈ کے مارک ووڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ میزبان ٹیم کے کیما رﺅچ کو عمدہ کارکردگی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔