وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

80

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جعلی ڈگریوں والے پائلٹس کو جہاز اڑانے کی اجازت دینے سے عزت نہیں بڑھتی، پاکستان نے10سال میں انہی رویوں کی وجہ سے زوال دیکھا ہے نے کہا ہے کہ جعلی ڈگریوں والے پائلٹس کو جہاز اڑانے کی اجازت دینے سے عزت نہیں بڑھتی، پاکستان نے10سال میں انہی رویوں کی وجہ سے زوال دیکھا ہے۔ وفاقی وزیر نے بدھ کو پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں سے متعلق اپنے ٹویٹ میں کہاکہ پھر کہتے ہیں کہ پارلیمان کی توقیر متاثر ہو گئی، جب مشاہد اللہ جیسے لوگ کمیٹیوں کے سربراہ ہوں اور مطالبہ ہو کہ جعلی ڈگریوں والے پائلٹس کو جہاز اڑانے کی اجازت دی جائے تو اس سے عزت بڑھ نہیں سکتی، پاکستان نے دس سالوں میں جو زوال دیکھا ہے اس کی وجہ یہی رویئے ہیں۔