
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بدھ کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔