اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 8فروری کو ہفتے کے اختتام پر 14ارب 89کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔جمعرات کو سٹیٹ بنک پاکستان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر ملک کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14ارب 89کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔ ان میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے 8ارب 20کروڑ پچاس لاکھ ڈالرجبکہ کمرشل بنکوں کے 6ارب68کروڑ 90لاکھ ڈالر کے غیر ملکی ذخائر شامل ہیں۔8فروری کو ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بنک پاکستان کے ذخائر میں 13ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔