غریب یورپی ممالک شرح بیروزگاری میں کمی لائیں، عالمی مالیاتی ادارہ

90
عالمی برادری کو کورونا وائرس سے موسمیاتی تبدیلی تک نئے معاشی چیلنجز کا سامنا ، ڈیجیٹلائزیشن اور تزویراتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف

واشنگٹن ۔ 16 فروری (اے پی پی) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے براعظم یورپ کے کمزور معیشت کے حامل ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں۔ کرسٹین لاگارڈ نے اپنے ایک بیان میں ان ملکوں سے کہا کہ وہ اجرتوں کو بہتر کرنے کے لیے اپنی روزگار کی منڈیوں میں اصلاحات متعارف کرائیں۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی سربراہ کا اشارہ یورپ کے جن ممالک کی جانب تھا، ان میں سپین، اٹلی، پرتگال اور یونان نمایاں ہیں۔کرسٹین لاگارڈ کے مطابق یہ ممالک اپنی کمزور اقتصادی صورت حال کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو یورپی یونین مزید توانا ہو سکتی ہے۔