وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میونخ میں وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو

76

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پلوامہ میں جانی نقصان پر صدمہ ہوا،یہ افسوسناک واقعہ جس میں جانیں ضائع ہوئیں لوگ زخمی ہوئے ،یہ ہمارا ایجنڈا نہیں ہے۔ واقعے کے بعد بھارت نے بغیر تحقیق کے ردعمل دیا۔نئی دہلی کے پاس ثبوت ہے تو پیش کریں پاکستان تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی بھارت کی خام خیالی ہے۔میونخ میں سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ میں جانی نقصان پر صدمہ ہوا۔یہ افسوسناک واقعہ جس میں جانیں ضائع ہوئیں لوگ زخمی ہوئے یہ ہمارا ایجنڈا نہیں ہے۔اس واقعے کے بعد ہندوستان نے بغیر تحقیق کے ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت ماضی میں بھی بغیر تحقیق کے الزام تراشی کرتا رہا ہے۔بے بنیاد الزام تراشیوں سے نہ ماضی میں کچھ حاصل ہوا نہ مستقبل میں حاصل ہو گا۔اگر نئی دہلی کے پاس ثبوت ہے تو پیش کرے پاکستان تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنا بھارت کی خام خیالی ہے۔بھارت اس میں ماضی میں بھی ناکام ہوا ہے اور مستقبل میں بھی ناکامی کا سامنا کرے گا۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو خود دیکھنا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے احتجاج کی وجوہات کیا ہیں۔پاکستان ہزاروں کی تعداد میں خواتین کو مقبوضہ وادی میں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔وزیر خارجہ نے سوال اٹھایا کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں جنازوں کے اٹھنے کا انتظام بھی پاکستان کرتا ہے۔پاکستان چاہے بھی تو یہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نالاںہیں وہ اپنی مرضی اور منشاءسے احتجاج کیلئے نکلتے ہیںبھارت اپنی پالیسی اور رویے سے کشمیر کو کھو رہا ہے۔