الجیریا کا 6 لاکھ ٹن یورپین ملنگ گندم کی خریداری کا معاہدہ

73

پیرس ۔17فروری(اے پی پی)الجیریا کے اجناس کے حوالے سے قومی ادارے نے بین الاقوامی ٹینڈرز کے ذریعے 6 لاکھ ٹن یورپین ملنگ گندم کی خریداری کا معاہدہ کرلیا، ترسیل 16 مارچ سے 15 اپریل کے درمیان کی جائے گی۔سودے سے واقف یورپی تجارتی ذریعے کے مطابق گندم کے ترسیلی ٹینڈرز کی منظوری گزشتہ روز دی گئی جس کے تحت آئندہ دو ماہ کے اندر الجیریا کو247-247.50 ڈالر فی ٹن کے حساب سے 6 لاکھ ٹن گندم فراہم کی جائے گی جس میں فریٹ چارجز بھی شامل ہیں۔گندم کی ترسیل دو کھیپوں کے ذریعے کی جائے گی، پہلی کھیپ 16-31 مارچ جبکہ دوسری کھیپ 1-15 اپریل کے عرصے میں فراہم کی جائے گی۔