بھارتی وزیر اعظم کا فوج کو کھلی چھوٹ دینا کشمیریوں کے خلاف اعلانِ جنگ ہے،سید علی گیلانی

115

سرینگر۔18فروری(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموں میں کشمیریوں اور مسلمانوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ذی شعور انسان خاص کر کشمیری مسلمان کبھی کسی خون خرابے پر جشن نہیں مناتے جس طرح بھارت ہمارے نو جوانوں کی لاشوں پر مٹھائیاں بانٹ کر اپنے فوجیوں کی پیٹھ تھپتھپاتا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں کے مسلمانوں اور دربار مو کے سلسلے میں وہاں مقیم کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال اس گہری سازش کا حصہ ہے جس کے تحت یہاں کے صدیوں پرانے بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو ختم کرکے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔