نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل) مدمقابل ہوں گی

76

ڈونیڈن ۔ 19 فروری (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) بدھ کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے اور دوسرے ون ڈے میں 8، 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد کیویز کھلاڑی آخری میچ جیت کر بنگال ٹائیگرز کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاہم دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم آخری میچ میں فتح حاصل کر کے ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کی خواہاں ہے اس لئے آخری ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔