قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا بیجنگ تا اسلام آباد کے لئے فضائی کرایوں میں کمی کا اعلان

80
ترجمان پی آئی اے

بیجنگ۔ 19 فروری (اے پی پی) قومی فضائی کمپنی ( پی آئی اے) نے بیجنگ تا اسلام آباد کے لئے فضائی کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہدداری منصوبہ ( سی پیک) کے تحت گروپس میں سفر کرنے والی ہنر مند افرادی قوت کے لئے کرائے میں خصوصی رعائت اور پیکج کی پیش کش کی جا رہی ہے۔ چین میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر ناصر جمال ملک نے منگل کو ”اے پی پی” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اکانومی اور بزنس کلاس کے فضائی کرایوں میں کمی کی ہے اور اب اکانومی کلاس کا ریٹرن ٹکٹ 3620 جبکہ بزنس کلاس کاٹکٹ 8093 یوان میں خریدا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ایئر چائنہ کے مقابلہ میں پی آئی اے کاکرایہ کم ترین ہے جبکہ چین اور پاکستان کے مابین فضائی سفر کی سہولیات فراہم کرنے والی دیگر فضائی کمپنیوں کے مقابلہ میں بھی کم ہے۔