کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 40 کروڑ 73 لاکھ روپے زائد کے فنڈزجاری

75

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 40 کروڑ 73 لاکھ روپے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے راولپنڈی میں 200 بستروں پر مشتمل سنٹر آف ایکسیلینس گائنوکالوجی کے لئے 40 کروڑ، نیشنل آرکائیو آف پاکستان کے لئے 73 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔