پاکستان اور سری لنکا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا آغاز( آج )سے ہوگا ،ٹیم کولمبوپہنچ گئی

86
پاکستان سری لنکا

لاہور۔20فروری(اے پی پی )پاکستان اور سری لنکا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز آج 21فروری سے سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوگا جس میں شرکت کےلئے پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم بدھ کی صبح کولمبو پہنچ گئی ۔کولمبوپہنچنے پرٹیم کا استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پربلائنڈکرکٹ ایسوسی ایشن آف سری لنکا کے سیکرٹری چمندا پشپا ودیگرعہدیداران نے پاکستانی کھلاڑیوں کوپھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔قومی ٹیم کوہوٹل پہنچنے پرہارپہنائے گئے، اس موقع پرقومی کھلاڑیوں نے سری لنکا کی روایتی شمعیں روشن کیں ۔ ٹیم کی کپتانی نثار علی کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ساجد نواز ،ریاست خان ،ظفر اقبال ،فخر عباس ،شفیع اللہ ،مطیع اللہ ،ایوب خان ،بدر منیر اسلم ،شاہ زیب حیدر ،محسن خان ،محمد اعجاز ،ثناءاللہ اور محمد راشد شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں مینجر سید سلمان طارق بخاری ،ہیڈ کوچ محمد جمیل ،اسسٹنٹ کوچ سید ابرار حسین شاہ ،ٹرینر مسعود جان اور میڈیا مینجر آصف عظیم ہوں گے ۔ سری لنکا اور پاکستان کے مابین ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21فروری ،دوسرا میچ 22فروری اور تیسرا میچ 25فروری کو کولمبو میں ہوگا جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 27فروری کو، دوسرا میچ 28فروری کو اور تیسرا میچ یکم مارچ کو کولمبو میں ہوگا ۔