اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے اٹلی کے سفیر نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹورازم سیکٹر میں اٹلی کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی متنوع ثقافت …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے اٹلی کے سفیر نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹورازم سیکٹر میں اٹلی کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی متنوع ثقافت اور قومی ورثہ کے باعث دنیا کے سیاحوں کیلئے پرکشش منزل ہے، سیاحت پر لکھنے والے اطالوی لکھاریوں اور ایڈیٹروں کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ اطالوی سفیر نے سیاحت کے شعبہ میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے کی تعریف کی۔ اطالوی سفیر نے دونوں ممالک کے سیاحت سے وابستہ متعلقہ حکام کے مابین باقاعدہ رابطہ قائم کرنے کی تجویز بھی دی۔ اطالوی سفیر نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے اطالوی سیاحوں میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ لوک ورثہ منہدم ہوتے موسیقی کے آلات کو محفوظ بنانے کےلئے اقدامات کر رہا ہے، قومی ورثہ کو محفوظ بنانے کی کاوشوں میں اٹلی کی معاونت کے خواہاں ہیں۔ اطالوی سفیر نے وزیر اطلاعات کو اٹلی کے پاکستان کے ساتھ دفاع، توانائی اور آرکیالوجی کے شعبوں میں تعاون کے متعلق آگاہ کیا۔ اطالوی سفیر نے آرکیالوجی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔







