قومی اسمبلی نے پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن کو الگ الگ وزارتیں بنانے سے متعلق قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی

97

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) قومی اسمبلی نے پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن کو الگ الگ وزارتیں بنانے سے متعلق قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اس سلسلے میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ سفارش کرتا ہے کہ حکومت پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن کو وزارت توانائی کے ان کی موجودہ حیثیت کی بجائے الگ الگ وزارتیں بنانے کے لئے اقدامات کرے گی۔ ایوان نے قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔