ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کا ننکانہ صاحب گوردوارہ میں سکھ برادری کے مستحق ارکان میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان بیت المال ملک میں بسنے والے تمام مستحق پاکستانیوں کے لئے جنس، ذات اور مذہب سے بالاتر ہو کر فلاح و بہبود کے اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ننکانہ صاحب گوردوارہ میں سکھ برادری کے مستحق افراد میں مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان بیت المال ملک میں بسنے والے تمام مستحق پاکستانیوں کے لئے جنس، ذات اور مذہب سے بالاتر ہو کر فلاح و بہبود کے اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ننکانہ صاحب گوردوارہ میں سکھ برادری کے مستحق افراد میں مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی سردار مہندر پال سنگھ بھی موجود تھے۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہا کہ ملک کی ترقی، خوشحالی میں سکھ بھائیوں کا بھی اتنا ہی کردار ہے جتنا کسی اور مذہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مفلوک الحال اور پسماندہ طبقات کی بحالی کے لئے کوشاں ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب کرتار پور بارڈر کھولنا وزیراعظم عمران خان کا تاریخی اقدام ہے جسے ہمشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ پلوامہ واقعہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر الزام تراشی انتہائی بے بنیاد اور من گھڑت ہونے کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کی عکاس ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار مہندر پال سنگھ نے اپنے خطاب میں ایم ڈی پاکستان بیت المال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان بیت المال ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو برابری کی سطح پر مستفید کرتا ہے۔ تقریب کے آخر میں پاکستان بیت المال کی طرف سے 108 مستحق خاندانوں کی معاشی بحالی کے لئے امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔

Leave a Reply