پروٹیز ٹیم آئی لینڈرز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 222 رنز بناکر آﺅٹ

72
جنوبی افریقہ اے نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا اے کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پورٹ الزبتھ ۔ 22 فروری (اے پی پی) سری لنکن باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث پروٹیز ٹیم آئی لینڈرز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 222 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، ڈی کوک 86 رنز اور مارکرام 60 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، انکے علاوہ کوئی بھی پروٹیز بلے باز سری لنکن باﺅلرز کے سامنے ڈٹ کر نہ کھیل سکا، سری لنکن باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث جنوبی افریقہ کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ فرنینڈو اور راجیتھا نے 3، 3 اور ڈی سلوا نے 2 جبکہ کرونارتنے نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں سری لنکن ٹیم نے میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنالئے اور سکو پروٹیز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 162 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اسکی 7 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے اولیویئر نے دو جبکہ رابادا نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پورٹ الزبتھ میں میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ایلگر 6، ہاشم آملہ اور باﺅوما صفر پر پویلین لوٹے، ڈو پلیسی 25، مارکرام 60، مولڈر 9، مہاراج صفر، ڈی کوک 86، رابادا 22 اور اولیویئر صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ ڈیل سٹین 3 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ سری لنکا کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرنینڈو اور راجیتھا نے 3، 3 اور ڈی سلوا نے 2 جبکہ کرونارتنے نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکا کی ٹیم نے 3 وکٹون کے نقصان پر 60 رنز بنالئے تھے اور اسکو میزبان اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 162 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اسکی 7 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ تھیریمانے 25 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے اولیویئر نے دو جبکہ رابادا نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔