وزیراعظم عمران خان کی سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کو مکمل طور پر غیر سیاسی اور عوامی خدمت کا حامل بنانا پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے، سرکاری اہلکاروں کی جانب سے عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی روش کسی صورت قابل قبول نہیں۔ عوامی نمائندے بدعنوانی، رشوت خوری اور اقرباءپروری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں، سرکاری میٹنگز کی آڑ …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کو مکمل طور پر غیر سیاسی اور عوامی خدمت کا حامل بنانا پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے، سرکاری اہلکاروں کی جانب سے عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی روش کسی صورت قابل قبول نہیں۔ عوامی نمائندے بدعنوانی، رشوت خوری اور اقرباءپروری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں، سرکاری میٹنگز کی آڑ میں عوام کو گھنٹوں انتظار کرانے کی روش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سرکاری افسران عوام کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر من وعن عمل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک عمر اسلم خان، ملک محمد احسان اﷲ ٹوانہ، امجد علی خان، ثنا اﷲ مستی خیل، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ، چوہدری عامر سلطان چیمہ اور جویریہ ظفر آہیر موجود تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، ارشد داد اور ترجمان ندیم افضل گوندل بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیراعظم نے چوہدری عامر سلطان چیمہ کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ارکان قومی اسمبلی نے عوام کو درپیش مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ منتخب نمائندوں نے وزیراعظم کو انتظامیہ اور پولیس سے متعلقہ مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بیوروکریسی کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنانا اور پبلک سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی روش کسی صورت قابل قبول نہیں۔ عوامی نمائندے بدعنوانی ، رشوت خوری اور اقربا پروری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کو یقینی بنانے کے لئے متحرک کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری میٹنگز کی آڑ میں عوام الناس کو گھنٹوں انتظار کرانے کی روش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سرکاری افسران عوام کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر من وعن عمل کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں غریب اور مستحق افراد کی مدد و معاونت کے لئے مفصل پروگرام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر سکھانا اور زراعت کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ منتخب نمائندگان نے مظفر گڑھ ۔ میانوالی شاہراہ اور سرگودھا ۔ میانوالی سڑک کا انتظام این ایچ اے کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ملاقات میں سرگودھا ڈویژن میں پارٹی کے تنظیمی معاملات بھی زیر غور آئے۔

Leave a Reply