اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ملک میں آزاد عدلیہ، متحرک میڈیا کی موجودگی میں کسی مذہب یا عقیدہ کے خلاف منافرت و امتیازی سلوک کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ یکساں سلوک اور ان کے حقوق کا احترام کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار …
وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی سیموئل براؤن بیک سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ملک میں آزاد عدلیہ، متحرک میڈیا کی موجودگی میں کسی مذہب یا عقیدہ کے خلاف منافرت و امتیازی سلوک کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ یکساں سلوک اور ان کے حقوق کا احترام کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی سیموئل براو¿ن بیک سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اسلام بقائے باہمی، محبت وامن کا درس دیتا ہے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ نور الحق قادری نے کہا کہ ملک میں آزاد، طاقتور عدلیہ اور متحرک میڈیا کی موجودگی میں کسی ایک مذہب یا ایک عقیدہ کے خلاف منافرت یا امتیازی سلوک کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام صوبائی اسمبلیوں، پارلیمنٹ اور تمام حکو متی اداروں میں بلا تفریق تمام مذاہب کی نمائندگی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض مغربی ممالک میں آزادی اظہار رائے کے نام پر مذہب اسلام کی مقدس ترین ہستی کی توہین اور خاکے بنانے کے شرانگیز عمل کی وجہ سے عالم اسلام کے جذبات مجروح کئے جاتے ہیں، توہین آمیز خاکوں کے عمل سے عالمی امن اور بقائے باہمی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو دھچکا پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ادارے سی پی سی کی طرف سے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرنا ایک انتہائی غیر منصفانہ اقدام ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو سی پی سی کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام بین الاقوامی اور ملکی قوانین کی روشنی میں مذہبی آزادیوں کا احترام اور عملی طور پر حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ یکساں سلوک اور ان کے حقوق کا احترام کیا جاتا ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے۔







