وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف بورڈ نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ کے انسداد اور بالخصوص دہشت گردی کیلئے فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق قوانین اور نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس کا موجودہ درجہ برقرار رکھا ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے ایک ٹویٹ …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف بورڈ نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ کے انسداد اور بالخصوص دہشت گردی کیلئے فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق قوانین اور نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس کا موجودہ درجہ برقرار رکھا ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے کوششوں اور لابنگ کئے جانے کے باوجود ایف اے ٹی ایف بورڈ نے سٹیٹس برقرار رکھا ہے۔

Leave a Reply