بنوئی ۔ یکم مارچ(اے پی پی) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں مہمان سری لنکن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 2-0 سے وائٹ واش کیا تھا اور اب دونوں ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کےلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 6 مارچ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 10 مارچ کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 13 مارچ کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 16 مارچ کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔