مظفرآباد۔ 3 مارچ (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی طرف سے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں تازہ بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرنے پر تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت ایک جانب پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور دوسری طرف ملک کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی ناکام کو ششوں میں مصروف ہے اسلامی تعان تنظیم کی پاکستان کے موقف کی حمایت بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ اتوار کو ایوان صدر مظفرآباد سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر آزاد کشمیر نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 46ویں اجلاس کے اختتام پر منظور ہونے والی قرار داد میں مسئلہ کشمیر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ قرار دینے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حق، حق خود ارادیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کی قرار دادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگی کیفیت نے ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو اُجاگر کر دیا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کئے بغیر خطہ میں امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ ہی بھارت اور پاکستان معاشی ترقی کر سکتے ہیں۔ ا