ملک میں چائے کی درآمدات میں 2.15 فیصد اضافہ

82
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں ملک میں چائے کی درآمدات میں 2.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطا بق جولائی 2018ءسے جنوری 2019ءتک پاکستان نے چائے کی درآمدات پر347.305 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.15 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں پاکستان نے چائے کی درآمدات پر339.992 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ کے دووان مجموعی طورایک لاکھ 32 ہزار748 میٹرک ٹن چائے کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔