بھارتی فوج کی ایل او سی پر نیزہ پیر، پانڈو، خنجر منور، پٹل اور باغسر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

78

راولپنڈی۔ 4 مارچ (اے پی پی) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے نیزہ پیر، پانڈو، خنجر منور، پٹل اور باغسر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی،پاکستان کی مسلح افواج مکمل ہوشیار اور مستعد ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی طرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نائیک خرم شہید کی نماز جنازہ ڈی جی خان میں ادا کر دی گئی ہے، نائیک خرم 2 مارچ کو نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ شہید خرم کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔