پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن دو رکنی قومی ٹیم کو جونیئر روڈ کورس کےلئے کوریا بھجوائے گی

71

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن دو رکنی قومی ٹیم کو جونیئر روڈ کورس کےلئے کوریا بھجوائے۔ کورس 11 مارچ سے 6 اپریل تک کورین ورلڈ ٹریننگ کیمپ میں منعقد ہو گا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ قومی کھلاڑی اقراءناز اور ان کے ہمراہ کوچ ماہم طارق جونیئر روڈ کورس میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے 9 مارچ کو کوریا روانہ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 27 روزہ کورس میں کورین سائکلنگ فیڈریشن پاکستانی 2 رکنی ٹیم کے اخراجات برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ہر سال کھلاڑیوں اور کوچز کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت حاصل کرنے کےلئے کوریا بھجواتے ہیں جہاں انہیں کورین ٹریننگ کیمپ میں بہترین مہارت اور تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔ اس کورس میں پانچ سے چھ ممالک کے کھلاڑی اور کوچز بھی حصہ لیں گے۔ سید اظہر علی شاہ نے بتایاکہ خواتین کے اس کورس کے بعد مرد کھلاڑیوں اور کوچز کو بھی کورس کےلئے کوریا بھجوائیں گے۔