اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سے ضلع اوکاڑہ اور ڈی جی خان کے کارکنوں کے وفود نے منگل کو چیئرمین سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفود نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی سیکرٹری جنرل سے تبادلہ خیال کیا۔وفود نے چیئرمین تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان اور سیکرٹری جنرل ارشد داد کی رہنمائی میں تحریک انصاف کے ویژن کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔