خواتین صحت مند معاشرے کا ستون ہیں،ترک صدر

101

انقرہ ۔ 08 مارچ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ خواتین صحت مند معاشرے کا ستون ہیں۔ ترک نشریاری ادارے کے مطابق عالمی یوم نسواں کے موقع پر جاری کردہ بیان میں صدر اردوان نے کہا ہے کہ خواتین صحت مند معاشرے کا ستون ہیں۔ انہوں نے خواتین کے خلاف تشدد کو ایک عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ا±ن کی حکومت خواتین پر تشدد کی مخالفت سمیت ا±ن کے جائز حقوق کا مکمل تحفظ کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں حقوق نسواں اور معاشرے میں ان کے معیار کو بلند کرنے کےلئے حکومت نے اہم منازل طے کی ہیں اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی، خواتین پر تشدد، نا انصافیو ں اور امتیاز ی سلوک کے خلاف آواز اٹھانا ہر فرد کی ذمے داری ہے۔