اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان ڈپازٹ کا معاہدہ

160

کراچی۔ 9 مارچ (اے پی پی) ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (اے ڈی ایف ڈی) کی طرف سے 2.0 ارب ڈالر کی دوسری قسط کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) میں پلیسمنٹ کے معاہدے پر ایس بی پی اور اے ڈی ایف ڈی نے دستخط کر دیے ہیں۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ رقم اسٹیٹ بینک کو جلد موصول ہونے کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ 1.0 ارب ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جنوری 2019ءمیں موصول ہوگئی تھی۔