وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بنیادی صحت کے اقدامات پر بریفنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد

97
APP83-09 LAHORE: March 09 - Prime Minister Imran Khan receiving a briefing regarding Primary Health Initiative in districts of Punjab. APP

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بنیادی صحت کے اقدامات پر بریفنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بنیادی و ثانوی صحت عامہ کی سہولیات پر مشتمل صحت کے ڈھانچہ کی بہتری سے متعلق حکمت عملی سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ انہوں نے شہری مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور دور افتادہ علاقوں میںزچہ اور بچہ کی بنیادی صحت سے متعلق اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ وزیر صحت نے وزیر اعظم کے 5سالہ ہیلتھ کیئر وژن کو حتمی شکل دینے سے متعلق بھی سفارشات پیش کیں۔