پاکستان کو ایشیئن نیٹ بال چیمپیئن شپ 2018ءکی میزبانی کا قوی امکان ہے، مدثر آرائیں

187

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ ایشیئن نیٹ بال فیڈریشن کے اجلاس میں پاکستان کو ایشیئن نیٹ بال چیمپیئن شپ 2018ءکی میزبانی ملنے کا قوی امکان ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کو ایشیئن نیٹ بال چیمپیئن شپ ایونٹ کی میزبانی ملے گی۔ اسی طرح اجلاس میں دیگر ایشیئن کے مقابلوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیںکے مطابق ایشیئن نیٹ بال فیڈیرشن کا اہم اجلاس 5 اگست کو بنکاک میں ہوگا جس میں ایشیئن نےٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں شرکت کےلئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان اور صدر مدثر آرائیں (آج) بدھ کو بنکاک روانہ ہوں گے