بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے پہلی حج پرواز جمعرات کو روانہ ہوگی

140

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے پہلی حج پرواز (جمعرات کو) روانہ ہوگی ، محکمہ شہری ہوابازی نے حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ائیر لائنز اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ حج پروازوں کی روانگی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ترجمان پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے مطابق بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے پہلی حج پرواز PK-2503 ‘ جمعرات کوصبح 4بجکر25منٹ پر روانہ ہوگی اور قبل از حج پروازوں کاسلسلہ 5ستمبر2016 تک جاری رہے گا۔