چین، انڈونیشیا اور ایتھوپیا کے بعد سنگاپور اور برازیل نے بھی بوئنگ737 میکس طیارے گرائونڈ کردیے

88

سنگاپور ۔ 12 مارچ (اے پی پی) چین، انڈونیشیا اور ایتھوپیا کے بعد سنگاپور اور برازیل نے بھی امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 737 میکس 8 طیارے گرائونڈ کردیے،یہ اقدام ایتھوپین ایئرلائن کے بوئنگ کمپنی کے اسی ماڈل کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد کیا گیا ہے جس میں 157 افراد مارے گئے تھے۔سنگاپور کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منگل کو جاری حکم نامے میں بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں کی پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کی ہدایت کی۔