زرعی پیداوار میں اضافے اور زرعی شعبے کوخودکفیل بنانے کے لیے کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

130
APP70-13 ISLAMABAD: March 13 - Speaker National Assembly Asad Qaiser in a meeting with Chairman Standing Committee on National Food Security & Research Rao Muhammaj Ajmal at Parliament House. Zahoor Hussain Qureshi MNA & Ali Gohar Khan MNA are also present. APP

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے ، زرعی پیداوار میں اضافے اور زرعی شعبے کوخودکفیل بنانے کے لیے کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ اور انکے مسائل کو حل کرنے کے لیے قانون سازی کرنے میں پر عزم ہیں اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کاشتکاروں کی معاونت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک ا ور تحقیق راؤ اجمل خان کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے قومی اسمبلی کے اراکین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا، جنہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ سپیکر نے کہا کہ زرعی اجناس کی درآمدپر ہمیں ہر سال قیمتی زرِمبادلہ صرف کرنا پڑتا ہے جس کو زراعت کے شعبے کو ترقی دے کر بچایا جا سکتا ہے ، زراعت کی ترقی پاکستان کا ایجنڈاہے اس کی ترقی کی خاطر ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔