وزیرمملکت محاصلات حماداظہر کا پریس کانفرنس سے خطاب

144
APP74-13 ISLAMABAD: March 13 - Minister of State for Revenue, Hammad Azhar addressing a press conference. APP

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیرمملکت محاصلات حماداظہرنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کردیاہے ، گزشتہ پانچ برسوں میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت کے دور میں تجارتی خسارے میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ترسیلات زر میں اضافے کی شرح 12 فیصد کے لگ بھگ ہے، پاکستان کی بہتری کی شرائط پر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کریں گے، بلند وبانگ دعوے کرنے والی مسلم لیگ ن کی قیادت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب وہ حکومت چھوڑ کرجارہے تھے تو ملک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم کیا تھا، ایف اے ٹی ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے جائزے کے عمل میں بھارت کی رائے نہ لی جائے ۔بدھ کویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، ادائیگیوں میں توازن کامعاملہ سنگین تھا ۔ حسابات جاریہ کا خسارہ 7 فیصد سے زیادہ تھا، تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کردیاہے۔