جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا،

82
جنوبی افریقہ اے نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا اے کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پورٹ الزبتھ ۔ 13 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کر لی، سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 39.2 اوورز میں 189 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ایسورو اودانا نے مشکل وقت میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 33ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ڈی کوک 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایسورو اودانا کو عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ بدھ کو پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقن قائد فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بائولرز نے نپی تلی بائولنگ کا مظاہرہ کر کے ان کے فیصلے کو درست ثابت کر کے دکھایا، سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 39.2 اوورز میں 189 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ایسورو اودانا کے سوا سری لنکا کوئی بھی کھلاڑی پروٹیز بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، انہوں نے نویں نمبر پر کھیلتے ہوئے 78 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے، اویشکا فرننڈو 29، اپل تھرنگا 4، کوسل مینڈس 21، کامنڈو مینڈس 9، دھنن جایا ڈی سلوا 22، تھسارا پریرا 12، مالنگا، پریرا اور فرننڈو بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، نورٹج نے 3، فیلک وایو نے 2 سٹین، نگیڈی، شمسی اور ڈومینی نے ایک، ایک وکٹ لی۔