شنگھائی میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہشمند کمپنیوں سے 29 مارچ تک درخواستیں طلب

90
بین الاقوامی نمائش انٹرسیک دبئی میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے چین کے شہر شنگھائی میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ شنگھائی میں آئی ایس پی او کے نام سے بین الاقوامی نمائش 5 سے 7 جولائی کو منعقد ہورہی ہے۔ نمائش میں کھیلوں کی مصنوعات، سپورٹس ٹریولنگ، واٹرسپورٹس، فٹنس، سپورٹس سٹائل، فیبرکس اورفائبرز مصنوعات کوبین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کیا جائیگا۔ٹی ڈی اے پی نے نمائش میں شرکت کی فیس ایک لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی ہے۔ نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے 29 مارچ تک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔