وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا اجلاس سے خطاب

79
اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق کا بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب
اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق کا بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ معذور افراد کے حقوق پر اقوام متحدہ کے کنونشن، انچیون سٹریٹجی پر عمل در آمد یقینی بنانے اور ایکشن پلان کی تشکیل کیلیے تمام اقدامات کر لیے گئے ہیں، موجودہ حکومت انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ با الخصوص معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کےلئے اقدامات اٹھارہی ہے اور آئین پاکستان کے تحت انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں معذور افراد سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی آرپی ڈی) انچیون سٹریٹیجی کے تناظر میں ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے اور اس کے موثرعملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے وزارت انسانی حقوق میں بچوں کے لئے قومی کمیشن برائے فلاح و بہبود و ترقی اور آئی سی کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آئی سی، حسن منگی سمیت، ڈی جی ایچ آر محمد ارشد اور وزارت کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں معذور افراد سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں (یواین سی آرپی ڈی) انچیون سٹریٹیجی پرعملدرآمد اور اس کے ایکشن پلان کو یقینی بنانے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس حوالے سے ابتک کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا، معذور افراد کے حقوق کی تحفظ اوراس حوالے سے بین الاقوامی معاہدوں، انچیون سٹریٹیجی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اور ایکشن پلان کو جلد ترتیب دینے کے حوالے سے ڈی جی آئی سی حسن منگی کی جانب سے ایک بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ وفاقی بیورو آف سٹیٹسکس کی مدد سے وزارت انسانی حقوق متعلقہ صوبائی محکموں اور اداروں کے سے ملکر معذور افراد سے متعلق سروے پر مبنی اعدادوشمار اکٹھاکررہے ہیں اور معذور افراد کے اعداد و شمار پر مشتمل ڈیٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے تا کہ اس کی بنیاد پر جامع حکمت عملی مرتب کی جاسکے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ موجودہ حکومت انسانی حقوق کے تحفظ خاص طور پر معذور افراد کے تحفظ اور فروغ سمیت ان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف معذورافراد کے حقوق کا تحفظ کیاجائے گا بلکہ انہیں سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس حوالے سے مخلص اورسنجیدہ کوششیں کررہی ہے اوراس سلسلے میں جامع ایکشن پلان ترتیب دینے کیلیے تمام اقدامات کر لیے گئے ہیں۔