حکومت اقتصادی ترقی کو تیز اور برقرار رکھنے کےلئے مختلف وزارتوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو فروغ دے رہی ہے، وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات

69

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) موجودہ حکومت اقتصادی ترقی کو تیز اور برقرار رکھنے کے لئے مختلف وزارتوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو فروغ دے رہی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات کے حکام کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں خصوصاً وفاقی وزارتوں میں ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات شروع کئے ہیں۔ ان اصلاحات سے نہ صرف اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی بلکہ انتظامی امور بھی بہتر ہوں گے جو پاکستان ویژن 2025 ءکا ایک اہم ستون بھی ہے۔ حکام نے بتایاکہ حکومت نے درمیانی مدت میں پاکستانی کی اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی کام شروع کر دیا ہے جو پاکستان کو خوشحال اور ترقی پسند ملک بنانے کے لئے اہم کردار ادا کریں گی۔