پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی کراچی میں موٹر وے اور ہائی وے پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی کامیاب مشق

90
APP68-18 MOTORWAY: March 18 - A PAF Mirage aircraft landing on the motorway during road runway operations. APP

کراچی۔ 18 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پیر کو موٹر وے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی کامیاب مشق کی۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد پاک فضائیہ کے ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات، مراد سعیدکے علاوہ سینئر ملٹری افسران اور اعلی سول عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔